ملک میں بڑھتے ہوئے آکسیجن بحران سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا سے متاثرہ 10 ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آکسیجن اور ضروری ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لئے سخت اقدام کریں۔اسی کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ریاستوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کسی بھی آکسیجن ٹینکر کو نہ روکا جائے اور ضروری طور پر اسپتالوں میں مطلوبہ آکسیجن پہنچانے کے لئے ریاستی رابطہ کمیٹی جلد تشکیل دی جائے۔اس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر 10 ریاستوں کے وزرائے اعلی کو اہم ہدایات جاری کیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں