وزیراعلی شندے کی طبعیت خراب ٗ تمام میٹنگیں منسوخ ٗفڑنویس دہلی روانہ

853

ممبئی -4/اگست (ورق تازہ نیوز) شیو سینا کے باغی لیڈر اور ریاست کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے آج ان کی تمام انتظامی میٹنگیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ چنانچہ ڈاکٹروں نے بھی وزیر اعلیٰ کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس سپریم کورٹ کی آج کی سماعت کے بعد دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔ شندے-فڑنویس حکومت کی کابینہ کی توسیع پر اپوزیشن کی طرف سے مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔ اسی پس منظر میں فڑنویس آج پھر دہلی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

گزشتہ ماہ مہاراشٹرمیں نئی حکومت کاقیام عمل میں آیا لیکن کابینہ کی توسیع تعطل کا شکارہے ۔اسلئے اب 5 اگست بروز جمعہ کو نئی کابینہ کی تشکیلہونے کا امکان ہے۔ کابینہ کے پہلے مرحلے میں بی جے پی کے 8 اور شنڈے گروپ کے 7 لوگ وزیر کے طور پر حلف اٹھا سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ راج بھون میں کابینہ کی حلف برداری کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بی جے پی-شندے گروپ ریاست میں حکومت بنانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

اس میں بی جے پی کے 116 ایم ایل اے اور شندے گروپ کے 50 ایم ایل اے ہیں۔ تاہم کہا جاتا ہے کہ حکومت سازی کے لیے جاری عدالتی لڑائی اور ایم ایل اے کی معطلی کی وجہ سے کابینہ کی یہ توسیع رک گئی ہے۔ اسی پس منظر میں عدالت نے کہا کہ وہ پیر کو سماعت کرے گی۔ اس لیے یہ بات چل رہی ہے کہ اب کابینہ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ اس دوران فڑنویس دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔