Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

وزیراعظم کا آج یوپی میںپراجیکٹ کا ورچول سنگ بنیاد

لکھنؤ : وزیراعظم نریندر مودی کل اتوار کو اترپردیش کے اضلاع مرزا پور ،سون بھدرا میں 5,555 کروڑ روپئے لاگتی دیہی پینے کے پانی سربراہی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دو سال کے اندر اس پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا جس کے ذریعہ دونوں اضلاع کے 2,995 مواضعات میں 42 لاکھ افراد کو پائپ کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کیا جائے گا۔ ان دونوں اضلاع کے کئی علاقوں میں بندیل کھنڈ میں برسوں سے پانی کی قلت پائی جاتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

Read More