وزن کم کرنے کے لیے رمضان میں یہ مشروب پیئیں

1,653

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی ایسے مشروبات اور کھانوں کے بارے میں کافی بات کی جاتی ہے جو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ایسا ہی ایک پودا ہیبسکس بھی ہے جس کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ گرمی میں ہیبسکس کا شربت یا چائے لذت اور توانائی سے بھرپور مشروب ہیں۔

اس کی لذت اور ذائقے کے علاوہ، کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیبسکس وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ جسم میں بیکٹیریا اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو کم کرنے اور دل اور جگر کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

ہبِسکس کی کئی سو اقسام ہیں، جو مقام اور آب و ہوا کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں ، لیکن ہیبِسکس ‘سبد رائفہ’ سب سے زیادہ عام ہے جو ہیبِسکس چائے بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے مطابق، جدید تحقیق میں ہیبسکس چائے پینے سے صحت کے لیے متعدد فوائد کا انکشاف ہوا ہے۔

وزن میں کمی
متعدد مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کہ ہیبسکس چائے وزن میں کمی اور اور موٹاپے سے نجات کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے۔

2014 کے ایک مطالعے میں، زیادہ وزن کا شکار 36 افراد نے یا تو ہیبسکس کے عرق یا پلیسیبو طریقہ علاج کا استعمال کیا۔

چربی میں کمی
12 ہفتوں کے بعد، جن لوگوں نے ہیبسکس کا عرق لیا ان کے جسمانی وزن، جسمانی چربی، باڈی ماس انڈیکس، اور کمر سے کولہے کے تناسب میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

جانوروں کے ایک مطالعہ میں بھی اسی طرح کے نتائج برآمد ہوئے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہیبسکس کا عرق چربی کے خلیات کو جمع ہونے سے روک کر جسمانی وزن اور بھوک کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
مزید مطالعہ
اس تحقیق کو ہیبسکس کے عرق کی مرتکز خوراکوں کے استعمال تک محدود رکھا گیا تاہم اس بات کا تعین کرنے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے کہ کس طرح ہیبسکس چائے انسانوں میں وزن میں کمی کے عمل کو تیز کرتی ہے۔