پربھنی:13 مارچ(ورق تازہ نیوز) روزنامہ”ورق تازہ“ پربھنی کی اشاعتوں میں شائع بھوسمپادن اشتہارات کے چار بل جون 2017ءسے التواءمیں پڑے ہیں ۔ڈی آئی او پربھنی کی ہدایت کے مطابق دو بل ڈپٹی کلکٹر ولینڈ ایکویزیشن آفیسر سیلو(ضلع پربھنی ) اور دو بل ڈپٹی کلکٹر و بھوسمپادن آفیسر پربھنی کوروانہ کئے گئے تھے ۔ڈپٹی کلکٹر وبھوسپمادن آفیسر پربھنی نے رقم کی ادائیگی کےلئے دو بل ڈپٹی کلکٹر سیلو کو روانہ کئے تھے جہاں سے یہ بل ایگزیکٹیو انجینئر مائنرایریگیشن محکمہ جالنہ کو اور پھر وہاںسے ضلع کلکٹر(روزگارہمی یوجنا) پربھنی کے دفتر کوروانہ کئے تھے۔ لیکن رقم کی عدم ادائیگی پر اخبار کے ایڈیٹراورمالک محمدتقی نے لوک آیوکت اور ڈپٹی لوک آیوکت ‘مہاراشٹر حکومت ممبئی کو مورخہ 24-4-2019 کو شکایت کی تھی ۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے عالی جناب لوک آیوکت نے 29مارچ 2022 کودوپہربارہ بجے پربھنی کے ہفتہ واری بازار میںواقع سرکاری ریسٹ ہاوس میں سماعت رکھی ہے ۔یہ سماعت عالی جناب ڈپٹی لوک آیوکت کے روبرو ہوگی ۔سماعت کے دوران ڈویژنل کمشنر ‘اورنگ آباد ڈویژن ‘ضلع کلکٹر(روزگار ہمی یوجنا) پربھنی اور ایڈیٹر”ورق تازہ“ کوحاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ا س طرح کا سماعتی نوٹس مجاریہ نمبر 2063/2019(šs-18) 3282/2022

مورخہ8مارچ 2022 کو شری دُکھنڈے ڈیکس آفسر دفتر لوک آیوکت اور ڈپٹی لوک آیوکت ‘ممبئی نے جاری کی ہے۔واضح ہو کہ ڈپٹی کلکٹر سیلوکوالتواءمیں پڑے ہوئے بلوں کی رقم کی ادائیگی کے لئے کئی بار تحریری درخواست کی گئی تھی اس کے علاوہ فون پربھی رابطہ قائم کیاگیاتھا اس کے باوجودرقم ادا نہ ہونے پر انصاف کےلئے لوک آیوکت کادروازہ کھٹکھٹاناپڑا۔

چار بلوں میں سے دو بل ڈپٹی کلکٹر سیلوکے دفتر سے ضلع کلکٹر(روزگار ہمی یوجنا) پربھنی کے دفتر کو بھیجے گئے ہیں۔کیونکہ ان بلوں کی رقم انہی کواداکرنی ہے ۔ویسے کئی بل التواءمیں پڑے ہوئے تھے لیکن شکایت کے بعد کچھ بلوںکی رقم ادا کردی گئی تھی۔ اب صرف چار بل زیرالتواءہیں۔