ودیشہ : مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں ہولی اور رنگ پنچمی کو خشک دن قرار دیا گیا ہے ۔سرکاری معلومات کے مطابق کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر پنکج جین نے 29 مارچ کو ہولی اور 2 اپریل کو رنگ پنچمی کے موقع پر خشک دن منانے کا اعلان کیا ہے ۔ دونوں تاریخوں پر ضلع میں تمام دیسی، غیر ملکی شراب کی دکانوں سے شراب کی فروخت اور آمدورفت پر شام چار بجے تک کے لئے مکمل طور پر پابندی ہوگی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں