ودربھ ‘مراٹھواڑہ میںگرمی اور لُو کی شدید لہرجاری

ناندیڑ:28اپریل ( ورق تازہ نیوز)اس وقت پورے مہاراشٹر میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے۔ آج 28 اپریل کو ناندیڑکادرجہ حرارت 45ڈگری سیلسیس رہا ۔ ودربھ ‘ مراٹھواڑہ اور وسطی مہاراشٹر کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے ۔گرمی اور لو کی شدید لہر آئندہ تین دنوں تک جاری رہے گی ۔اس طرح کی اطلاع موسمیات کی رپورٹ دینے والے ادارہ اسکائے میٹ نے دی ہے ۔ گزشتہ کل پونے میں گزشتہ 36 سالوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.9 ڈگری سیلسیس رہا ۔ پونے معتدل موسم کے باعث جانا جاتاہے ۔گزشتہ کل 27اپریل کو ودربھ کے اکولہ میں 46.5 ڈگری درجہ حرارت رہا۔ وسطی پاکستان ‘ راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش سے چلنے والی گرم اور خشک ہواوں کی وجہ سے مہاراشٹر میںگرمی کی شدت میںاضافہ ہوا ہے لیکن مئی 2اور 3 کو خلیج بنگال میںآنے والے طوفان کے بعدگرمی کی شدت میں کافی کمی آنے کاامکان ہے ۔ اکولہ میں 46.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہا جو ملک کے 9انتہائی گرم ترین شہروں میںدوسرے نمبر پرہے ۔