*وحدتِ اسلامی ہند، اكوله کا "آنکھوں کا جانچ کیمپ" کا کامیاب انعقاد*

*رہبر کانوينٹ اسکول، فردوس کالونی میں ہوئے چوتھے آنکھوں کے جانچ کیمپ میں ۳۰۰ سے زیادہ مریضوں نے اٹھایافائدہ اور ۱۲۵ چشمے کئے گئے تقسیم*

وحدتِ اسلامی ہند، اكوله کی جانب سے پچھلے چار مہینوں سے لگاتار آنکھوں کے جانچ کیمپ کا کامیابی سے انعقاد کیا جارہاہے۔ اس چوتھے کیمپ میں عبدالمجید صاحب ٹمبر مرچنٹ، مولانا طاہر مظاہری، مولانا سفیان فلاحی، شہزاد احمد خان اور یونس علی صاحبان بطور مہمانِ خصوصی موجود رہے۔کیمپ کی ابتدائی تقریب میں مولانا طاہر مظاہری نے شعبہء خدمتِ خلق وحدتِ اسلامی، اكوله کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ خلق ہمارے لئے فرضِ عین ہے اور وحدتِ اسلامی ہند، اكوله اس کارِ خیر کو بخوبی انجام دے رہی ہے۔ڈاکٹر عبدالعلیم نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ساری مخلوق اللّٰہ کا کنبہ ہے اور اللہ اُس شخص سے محبّت رکھتا ہے جو اللہ کے کنبے کے ساتھ بھلائی کے ساتھ پیش آتا ہے۔چونکہ وحدتِ اسلامی ایک اسلامی تحریک ہے اور اقامتِ دین کے نصب العین کو لیکر معاشرے میں مُختلف شعبہ جات کے تحت كام کرتی ہے۔
اس کیمپ سے تین سو سے زیادہ بچے، خواتین، مردوں اور ہر سماج کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ ساتھ ہی ۱۲۵ چشمے تقسیم کئے گئے اور دستیاب دوائیاں اور آنکھوں کے ڈراپس مفت میں دیئے گئے۔ جانچ میں نکلے موتیابند کے مریضوں کا فیکو سرجری آپریشن کم سے کم خرچ میں کروایا جائے گا۔اس کیمپ میں ڈاکٹر سیّد عمران (ایم ایس آپٹھلمولوجی) انسائٹ ہاسپٹل و اُنکی ٹیم ساتھ ہی ڈاکٹر سروش الرحمٰن خان اور ڈاکٹر عبید نے اپنی خدمات انجام دی۔
اس سے قبل لئے گئے تین کیمپوں میں ۱۰۰۰ سے زیادہ مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا، ۵۰۰ سے زیادہ چشمے تقسیم کئے گئے۔مُفت میں دوائیاں اور آنکھوں کے ڈراپس دئیے گئے اور ابھی تک ۵۶ موتیابند کے مریضوں کے فیکو سرجری آپریشن کروائے گئے۔
اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں وحدتِ اسلامی اكوله، اکائی کے تمام ارکان اور سوریا فاؤنڈیشن نے انتھک کوششیں کی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔