واٹس ایپ کا ایک اور شاندار فیچر متعارف،آپ اب کسی بھی چیٹ کو پاسپورڈ لگا سکتے ہیں

1,361

میٹا اپنے صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے لیکن ان سب میں سے اہم اور ہر شخص کی ضرورت کے مطابق ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی پرائیویٹ چیٹ کو پاسپورڈ یا فنگر پرنٹ کے ذریعے لاک کیا جا سکتا ہے۔میٹا  کے بانی مارک زکر برگ نے پیر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر واٹس کے نئے فیچر کا اعلان کیا۔

نئے فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ "ہم آپ کے پیغامات کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آج ہم صارفین کے لیے ‘چیٹ لاک’ کا نیا فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں۔”کمپنی کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی بات چیت کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔

چیٹ لاک فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر کی جانے والی گفتگو کو لاک کر کے اس پر پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ کی مدد سے اسے محفوظ کر سکتے ہیں۔چیٹ لاک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ پر ہی ایک الگ فولڈر بن جائے گا جس میں وہ تمام چیٹس موجود ہوں گی جن پر صارفین لاک لگائیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق صارفین جن چیٹس پر لاک لگائیں گے موبائل پر اس کے نوٹی فکیشن بھی اسکرین پر نمایاں نہیں ہوں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان تمام لوگوں کے لیے بہتر ہو گا جن کا فون اکثر ان کے اہلِ خانہ یا دوستوں کے پاس ہوتا ہے۔چیٹ کو لاک کرنے کے لیے صارف کو اپنے چیٹ روم میں اس شخص کی چیٹ کو ٹیپ کرکے لاک کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا ۔