واٹس ایپ چیٹنگ نے دو افراد کی جان لی

0 7

حیدرآباد کے پاس واقع سکندرآباد کے ماریڈپلی میں واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنا ایک شادی شدہ مرد اور اس کی خاتون دوست کو مہنگا پڑ گیا اور اس وجہ سے انہیں اپنی زنگی سے ہاتھ دھونا پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ شیو کمار اپنی 19 سالہ خاتون دوست وینیلا کے ساتھ چیٹنگ کرتا تھا۔ کمار کی بیوی نے چیٹنگ کولے کر اس سے لڑائی کی اور گھر کے بڑے بزرگوں سے شکایت کرنی کی دھمکی دی۔

شیو کمار بیوی کے طنز سے پہلے سے ہی پریشان تھا اور ہفتہ کے روز اس کی بیوی اسے پڑوسی کے گھر لے گئی، جس سے وہ ایسا نہیں کرنے کے لئے اسے سمجھا سکیں۔ اس کے بعد شیو کمار ہفتہ کے روز جب گھر میں ایکلا تھا، اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔شیو کمار کی موت کی خبر پا کر وینیلا نے ہفتہ کے روز تیزاب پی لیا۔ اسے سرکاری گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے اتوار کے روز دم توڑ دیا۔ پولیس نے کہا کہ پیشے سے الیکٹریشین شیو کمار کی شادی گزشتہ ماہ ہی ہوئی تھی۔ وہ شادی کے بعد بھی اپنی بچپن کی دوست وینیلا کے ساتھ رابطے میں تھا۔