واٹس ایپ چینلز کیا ہیں اور یہ کیسے بنائے جا سکتے ہیں؟

معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی نئی اپڈیٹ میں ’واٹس ایپ چینلز‘ کے فیچر کو متعارف کروا دیا ہے۔ اِن چینلز کو کوئی بھی واٹس ایپ صارف فالو یا ایڈ کر سکتا ہے اور ایک مرتبہ فالو کرنے کے بعد پھر صارف کو اُس چینل کی جانب سے اپڈیٹس فراہم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ نے اپنے اس پلیٹ فارم پر 150 سے زائد ممالک میں یہ نیا فیچر جاری کر دیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کی کمپنیاں، کھیلوں کی ٹیمیں، فنکار اور سیلبریٹیز اپنے چینل کے ذریعے واٹس ایپ پر صارفین کو براہ راست اور ذاتی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ ’لائیو مِنٹ‘ کے مطابق میٹا کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ چینلز کے ذریعے کوئی بھی اپنی معلومات کو ایک طرفہ طریقے سے صارفین تک پہنچا سکتا ہے۔

معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی نئی اپڈیٹ میں ’واٹس ایپ چینلز‘ کے فیچر کو متعارف کروا دیا ہے۔ اِن چینلز کو کوئی بھی واٹس ایپ صارف فالو یا ایڈ کر سکتا ہے اور ایک مرتبہ فالو کرنے کے بعد پھر صارف کو اُس چینل کی جانب سے اپڈیٹس فراہم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

اسلام علیکم صارفین۔۔۔

ورق تازہ اردو نیوز کے واٹس ایپ چینل میں آپ کا استقبال ہے ۔ اب گروپ جوائن کئے بغیر آپ اس چینل کے ذریعہ تمام اپڈیٹس سب سے تیز حاصل کرسکتے ہیں۔

ورق تازہ واٹس ایپ چینل جوائن کریں اور تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va9ogjk5Ui2gCvZd0l2q

اِن چینلز کو کوئی بھی واٹس ایپ صارف فالو یا ایڈ کر سکتا ہے اور ایک مرتبہ فالو کرنے کے بعد پھر صارف کو اُس چینل کی جانب سے اپڈیٹس فراہم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

واٹس ایپ چینل بنیادی طور پر واٹس ایپ گروپس کی ہی طرح کام کر رہے ہیں لیکن اِن میں ایڈ ہونے والے صارفین اپنے خیالات کا اظہار میسجز کی بجائے صرف ایموجیز کے ذریعے کر سکتے ہیں جبکہ چینل کا پورا کنٹرول اُسے بنانے والے کے پاس ہی ہوتا ہے۔

https://whatsapp.com/channel/0029Va9ogjk5Ui2gCvZd0l2q

واٹس ایپ چینلز اور گروپس میں ایک اور فرق ’پرائیویسی‘ کا ہے۔ واٹس ایپ گروپس میں جہاں کوئی بھی صارف باقی تمام صارفین کو دیکھ سکتا ہے یا اُن تک رسائی حاصل کر سکتا ہے وہیں چینلز میں ایڈ تمام صارفین مکمل طور پر چھپے ہوئے ہوتے ہیں اور کوئی بھی ایک دوسرے تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا اور نہ کسی کو یہ پتہ چل سکتا ہے کہ اِس میں باقی کون سے صارفین ایڈ ہیں۔

چینل کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

https://whatsapp.com/channel/0029Va9ogjk5Ui2gCvZd0l2q

واٹس ایپ پر چینل بنانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے ایپ میں موجود ’اپڈیٹس‘ کے آپشن پر جانا ہو گا اور اس کے بعد آپ کو پلس (+) کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔

پلس (+) کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ’نیو چینل‘ کے آپشن پر جانا ہو گا جس کے بعد آپ کو ’گیٹ سٹارٹڈ‘ کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔

یہ کرنے کے بعد آپ نے اپنے چینل کو کوئی نام دینا ہے اور پھر اپنی پسند کی تصویر لگانی ہے اور ڈسکرپشن لکھنی ہے۔

یہ سب کرنے کے بعد آپ نے ’کریٹ چینل‘ کے آپشن پر کلک کر دینا ہے جس کے بعد آپ کا واٹس ایپ چینل چل پڑے گا۔