• 425
    Shares

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے گور تھانہ علاقے میں پولیس نے والد کے قتل کے الزام میں مقتول کے ہی دو بیٹوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے منگل کو بتایا کہ علاقے کے آما گاؤں باشندہ پنچ رام موریہ کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس ٹیم جانچ کے لئے لگائی گئی تھی۔

جانچ پڑتال کر کے قتل کرنے والے متوفی کے دونوں بیٹے اروند موریہ اور شیلیندر موریہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پوچھ گچھ میں ملزمین نے بتایا کہ ماں کی موت کے بعد والد پنچ رام موریہ کا کئی خواتین سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ اور وہ ملکیت فروخت کررہے تھے۔ سمجھانے بجھانے کی کوشش کی جارہی تھی اس درمیان مشتعل ہوکر انہوں نے ان کا قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔