والد اس وقت بالکل ٹھیک ہیں لیکن اسپتال میں ہیں، بیٹا مولانا طارق جمیل کا ویڈیو پیغام دیکھیں

2,034

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ والد کا تمام پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا ہے، اس وقت وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن اسپتال میں ہی ہیں۔یوسف جمیل نے کہا کہ ایک پریشانی والی خبر تھی جسے آپ سب سے شیئر کرنا تھا لیکن الحمدللّٰہ اب پریشانی نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ والد صاحب کینیڈا میں موجود ہیں، پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ان کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ والد کو سینے میں درد ہوا، اس تکلیف کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ حضرات کی خدمت میں آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ دعا کریں، سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل جاتی ہیں اس لیے میں خود آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بہن بھائی مجھے سن رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ اللّٰہ ان کو مکمل صحتیاب فرمائے اور ان کی پاکستان واپسی خیر و عافیت سے ہو۔