اورنگ آباد ۔ مہاراشٹرا کے لاتور ضلع پریشد نے والدین کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے اور ان کو نظر انداز کرنے والے سات ملازمین کی 30 فیصد تنخواہ منہا کرنا شروع کیا ہے ۔ ضلع پریشد کے صدر راہل بوندرے نے یہ بات بتائی ۔ یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ جن 12 ملازمین کے خلاف ایسی شکایتیں وصول ہوئی تھیں ان میں چھ ٹیچرس ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ منہا کی گئی تنخواہ کی رقم ملازمین کے والدین کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے ۔ گذشتہ سال نومبر میں لاتور ضلع پریشد کے جنرل باڈی اجلاس میں یہ تجویز منظور کی گئی تھی کہ والدین کے دیکھ بھال نہ کرنے والے ملازمین کی 30 فیصد تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں