وارث پٹھان کے متنازعہ بیان کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

اورنگ آباد، 21 فروری (یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما وارث پٹھان کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو یہاں احتجاجی مظاہرہ کیا۔


کرناٹک میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں ایک ریلی میں وارث پٹھان نے مبینہ طورپر کہا،’ہم 15 کروڑ ہیں،100 کر وڑپر بھاری پڑیں گے‘۔ وہ مسلمانوں اور ہندوؤں کی آبادی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔
بی جے پی شہر کے صدر سنجے کینیکر کی قیادت میں پارٹی کارکنان شہر کے درمیان گُل منڈي علاقے میں احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے اتل ساوے، سینئر لیڈر ڈاکٹر بھاگوت كراڈ، مادھوری ادونت، رام بدھونت اور کئی افراد احتجاج میں شامل ہوئے۔


احتجاج کرنے والوں نے سابق رکن اسمبلی پٹھان کا پتلا جلایا اور نعرے بازی کی ،’ جو ہند و ہِت کی بات کرے گا، وہ ہندوستان پر راج کرے گا، وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جے‘۔