Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

نیٹ کے ٹاپر شعیب آفتاب کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

اجمیر : نیٹ کے امتحان میں قومی سطح پر ٹاپ کرنے والے شعیب آفتاب نے درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز اجمیر شریف پہونچ کر حاضری دی ۔ شعیب آفتاب کی سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی درگاہ پہونچنے پر خادموں نے ان کا زبردست استقبال کیا ۔ میڈیسن میں داخلے کیلئے 15,97,000 امیدواروں نے رجسٹر کروایا تھا ۔

جن میں شعیب آفتاب نے پہلا مقام حاصل کرکے مسلم طبقہ کو فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ۔ شعیب آفتاب اپنی اس کامیابی کا بارگاہ خداوندی میں شکریہ ادا کرتے ہوئے درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دی اور والدین کے ہمراہ چادر نذر کی ۔ راجستھان کے شہر کوٹہ میں رہ کر دو برس سے تعلیم حاصل کررہے اڈیشہ راول کیلا کے رہنے والے شعیب آفتاب کا اجمیر شریف پہونچنے پر مقامی افراد نے خیرمقدم کیا اور گلپوشی کی ۔ ان کے روشن مستقبل کیلئے دعائیں مانگی ۔ درگاہ شریف کے خادم سید بلال چشتی اور سید دانیال چشتی نے ان کی دستار بندی کی ۔