نیوم ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے جون سے راست پروازیں

0 3

ریاض : سعودی عرب میں نیوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جون 2022 کے آخر میں دبئی کیلئے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز ہوگا اس کے بعد لندن کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نیوم نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت کا معاہدہ کیا ہے۔نیوم ایئرپورٹ کے ذریعے تجارتی خدمات مہیا ہوں گی۔ دنیا کی 40 فیصد آبادی کو 4 گھنٹے سے کم وقت میں نیوم پہنچا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیوم تین براعظموں کے سنگم پر واقع ہیاور اس کا محل وقوع سٹراٹیجک ہے۔ السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر کا کہنا ہے کہ’ نیوم اورالسعودیہ کے درمیان شراکت سعودی ویژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے قائم کی گئی ہے۔‘