نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی درگت کے بعد میمز کا طوفان آگیا

سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکست کاسامناکرنا پڑاجبکہ اس سے قبل پاکستان نے 10 وکٹوں سے بھارت کو ہرایا تھا۔

کچھ صارفین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا نام تبدیل کرکے آئی پی ایل رکھنے کی تجویز دی تو کسی نے آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا مشورہ دے دیا

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔