نئی دہلی ۔ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافے کے پیش نظر سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر قائد کپل سبل نے مطالبہ کیا کہ مرکز کو ملک میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرنا چاہئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر بھی زور دیا کہ وہ انتخابی ریالیوں پر قانونی مہلت یا پابندی عائد کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیام میں کہا کہ مریضوں کی تعداد میں صحت یاب ہونے والوں سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کل کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے نامناسب تیاریوں کے لئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں