نیتن یاہو ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیں گے: سابق اسرائیلی وزیر

151

اسرائیل کے سابق وزیر آباد کاری، زاچی ہنیگبی نے کہا ہے کہ اسرائیل نیتن یاھو کی جانب سے تشکیل دی جانے والی اگلی حکومت کے دور میں ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کردے گا۔

عبرانی "چینل 12” کے ساتھ ایک انٹرویو میں ہنیگبی نے کہا ہے کہ "ہم ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو جو درحقیقت عملی طور رک گئے ہیں کو بھول چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حالیہ مذاکرات کسی معاہدے کے ساتھ ختم نہ ہوئے اور امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع نہ ہوئے تونیتن یاہو ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے کام کریں گے۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ "اگر نیتن یاہو نے ایسا نہیں کیا تو اسرائیل کے وجود کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔”