بیجا پور:چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بیجا پور ضلع میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ میں 5جوان شہید ہوگئے ۔نکسلیوں نے سرچنگ پر نکلے جوانوں کو ہدف بناتے ہوئے یہ حملہ کیا ہے ۔پولیس کے سینئر افسر نے تین جوانوں کے شہید ہونے اور تین جوانوں کے زخمی ہونے اور ایک نکسلی کی لاش برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مڈبھیڑ میں مرنے والے جوانوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ابھی کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی، یہ این کاؤنٹر بیجاپور- سکما بارڈر کے ترریم علاقے کے جونا گڑھ اور ٹیکلگڈا گاؤں کے پاس ہوا ہے ۔ یہ ہڈما کا گاؤں مانا جاتا ہے ۔ پچھلے 15 دنوں سے نکسلی وہاں جمع تھے ۔ دوپہر تک جوانوں اور نکسلیوں کے درمیان زبردست فائرنگ جاری رہی ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں