نوہیرا شیخ کی مشکلات بڑھیں’ سپریم کورٹ نے کی رٹ پٹیشن خارج

0 16

نئی دہلی : آج سپریم کورٹ نے ہیرا گولڈ ڈائریکٹر سی ای او نوہیرا شیخ کے وکیل کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن خارج کردی جس میں انھوں نے درخواست کی تھی کہ نوہیرا شیخ کے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرکے ایک ہی مقدمہ چلایا جائے اور کسی ایک تفتیشی ٹیم ہی اس معاملہ کی جانچ کرے.

حیدرآباد پولیس کی خصوصی ٹیم سینٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی طرف سے تقریبا ایک ماہ قبل گرفتار، نوہیرا شیخ کو آج بھی کوئی راحت نہیں مل سکی. کیونکہ سپریم کورٹ نے انکی درخواست مسترد کردی. وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی کہ وہ ان کے خلاف درج کردہ تمام معاملات کو یکجا کرکے ایک انفرادی ایجنسی کو تفتیش کے لئے مختص کرے. سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ وہ حیدرآباد ہائی کورٹ میں اپنی پہلی ضمانت کیلئے درخواست دے.

نوہیرا شیخ پر الزام ہے کہ انھوں نے ہیرا گولڈ کمپنیوں میں مبینہ طور پر 1000 کروڑ سے زائد کا اسکام کیا ہے. اور سرمایہ کاروں کی اپنی رقم واپس نہیں کی. ان کے بہت سے سرمایہ کار بیرون ملک رہ رہے ہیں اور دبئی مافیا بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے جس کی انکوائری بھی پولس کی جانب سے کی جارہی ہے.