نوکری چھوڑ نے کیلئے شاہ فیصل کو پاکستان سے ملا پیسہ : بی جے پی لیڈر کا سنگین الزام
سرینگر: گزشتہ ہفتہ آئی اے ایس عہدے سے استعفٰی دینے والے شاہ فیصل پرسنگین الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے سینئرلیڈراورجموں وکشمیر کے سابق نائب وزیراعلیٰ کویندرگپتا نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ استعفٰی دینے کے لئے پاکستان سے پیسے ملے ہوں۔کویندرگپتا نے کشمیر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ”ایسے لوگ پاکستان سے پیسے لے کرملک کو تقسیم کرنے اورکشمیرمیں تناؤپیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسا شاہ فیصل سوچتے ہیں، اس سے لگ رہا ہے کہ انہیں پاکستان سے کوئی آفرملا ہوگا۔
گپتا نے آگے کہاکہ ”شاہ فیصل کے والد کودہشت گردوں نے ماردیا تھا اور اب وہ خود کچھ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ اس بات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ شاہ فیصل ایسا کیوں کررہے ہیں”۔ بی جے پی لیڈرنے کہا کہ’ اگرشاہ فیصل کشمیرکی عوام کے لئے یقینا کچھ کرنا چاہتے، تو وہ افسرکے طورپراپنا کام جاری رکھتے۔
آپکو بتا دیں کہ شاہ فیصل نے اپنے استعفے کی وجہ جموں کشمیرمیں مسلسل ہورہی قتل وغارت گری، ہندو پرست طاقتوں کے ذریعہ تقریباً 20 کروڑہندوستانی مسلمانوں کو حاشیے پرڈالنے، جموں وکشمیرریاست کی خصوصی شناخت پرحملوں اورہندوستان میں ‘راشٹرواد’ کے نام پرعدم رواداری اورپھیل رہی نفرت کو بتا یا تھا ۔