نوپور شرما کی تائید کرنے پر بجرنگ دل کارکن کی پٹائی کردی

بھوپال:21. ۔ جولائی۔( ورق تازہ نیوز) نوپور شرما کی حمایت کرنے پر نوجوان کی پٹائی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ پورا معاملہ مدھیہ پردیش کے آگر مالوا کا ہے۔ پولیس اس معاملے میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

پولیس افسر کے مطابق متاثرہ نوجوان بجرنگ دل کا رکن ہے۔ واقعے میں متاثرہ کی شناخت آیوش کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق آیوش نے پولیس کو بتایا کہ 7-8 موٹر سائیکلوں پر سوار 10-12 نوجوانوں نے پہلے میری بائک کو روکا اور مجھ پر چاقو اور تلواروں سے حملہ کیا۔ آیوش کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کا نام آیوش جادم ہے؟ اس نے ہاں کہا تو سب لوگ اس پر ٹوٹ پڑے۔