نوٹ بندی غیر قانونی، آر بی آئی نے آزادانہ طور پر نہیں لیا فیصلہ، سب حکومت کی خواہش کے مطابق ہوا: جسٹس ناگرتنا
نئی دہلی:سپریم کورٹ نے نوٹ بندی کو لے کر داخل سبھی عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے اکثریت کی بنیاد پر 2016 میں 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے کو آئینی ضرور قرار دیا ہے، لیکن اس میں نوٹ بندی کے فیصلے کو لے کر مرکزی حکومت پر سوال بھی اٹھائے ہیں۔
جسٹس ناگرتنا نے اکثریت کے نظریہ سے عدم اتفاق ظاہر کرتے ہوئے الگ فیصلہ دیا ہے۔ جسٹس ناگرتنا آر بی آئی ایکٹ کی دفعہ 26(2) کے تحت مرکزی حکومت کی طاقتوں کے ایشو پر اکثریت کےفیصلے سے الگ تھیں۔