نودیا ودھیالیہ کی معلومات والدین تک ضرور پہونچائیں
آپ کے ضلع میں CBSE بورڈ کی تعلیم چھٹی جماعت سے بارہویں ویں جماعت تک مفت میں حاصل کریں
نودیا ودھیالیہ کیا ہے ؟:نودیا ودھیالیہ سینٹرل گورنمنٹ کے زیر اہتمام چلنے والی ایسی بورڈنگ اسکولیں ہیں جہاں داخلہ ملنے والے طلبا و طالبات کو چھٹی کلاس سے بارہویں کلاس تک مفت تعلیم ،مفت کھانا اور رہائش کے ساتھ بچے کی پڑھائی میں لگنے والی تمام چیزیں جیسے یونیفارم ،ٹیکسٹ بک،نوٹ بک وغیرہ تمام چیزیں مفت میں فراہم کی جاتی ہیں -ان اسکولوں میں بچوں کے لئے تمام تر سہولتوں کا بہترین انتظام ہوتا ہے اور معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے – مہاراشٹر کے تقریباً 34 اضلاع میں نودیاودھیالیہ قائم ہیں جسکی معلومات آپکو انٹرنیٹ یا آپکے ضلع کے ایجوکیشن آفس میں مل جائیگی –
میڈیم کونسا ہوتا ہے؟
نودیا ودھیالیہ میں داخلے کے لئے جو امتحان لیا جاتا ہے وہ تقریباً ملک میں بولے جانے والی ٢١ زبانوں میں سے کسی بھی زبان میں دیا جاسکتا ہے جس میں اردو،انگریزی،ہندی،مراٹھی بھی شامل ہیں –
داخلے کے بعد چھٹی کلاس میں انگریزی اور ہندی میڈیم ہوتا ہے – جو بچے اردو میڈیم یا کسی اور میڈیم سے منتخب ہوتے ہیں انکے لئے برج کورس کا اہتمام داخلے کے بعد چھٹی کلاس میں ہی کردیا جاتا ہے جس سے ان بچوں کو آگے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوتی –
پانچویں جماعت کے طلباء اور انکے والدین دھیان دیں
جو طلباء و طالبات اس سال پانچویں جماعت میں کسی بھی میڈیم سے پڑھ رہے ہوں انکے لئے یہ ایک موقع ہے کیونکہ نودیا ودھیالیہ میں ابتدائی داخلے چھٹی جماعت میں ہی ہوتے ہیں اس کے بعد کچھ محدود نشستوں پر 9 ویں اور 11 ویں جماعت میں داخلے ہوتے ہیں – فی الحال چھٹی جماعت کے داخلوں کے لئے نودیاودھیالیہ سمیتی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے –
داخلہ کیسے کروائیں ؟
اس سال نودیا ودھیالیہ میں داخلے کے لئے 29 اپریل 2023 کو مسابقتی امتحان لیا جائیگا – اسکے بعد اس میں منتخب ہونے والے طلبا و طالبات کا آپکے ضلع کے نودیاودھیالیہ میں داخلہ ہو سکتا ہے – ہر ضلع کی نودیاودھیالیہ میں تقریباً 60 سے 80 ایڈمیشن کے لئے نشستیں دستیاب رہتی ہیں –
مسابقتی امتحان کے لئے آن لائن درخواست کی آخری تاریخ
سال 2023 میں داخلے کے لئے 29 اپریل 2023 کو جو مسابقتی امتحان لیا جائیگا اس میں حصہ لینے کے لئے آن لائن درخواست کرنا ضروری ہے – ابتداء میں ان درخواستوں کی آخری تاریخ 31 جنوری 2023 تھی جو اب *15 فروری 2023 تک بڑھا دی گئی ہے –

آن لائن درخواست کے لئے ضروری کاغذات:1) اسکول کی جانب سے دیا گیا اسٹڈی سرٹیفکٹ جس پر صدر مدرس کی دستخط اور اسکول کا اسٹیمپ لازمی ہے (یہ سرٹیفیکٹ ایک مخصوص فارمیٹ میں ہوتا ہے جو آپ نودیاودھیالیہ کی آفیشیل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں -)2) درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز فوٹو 3) درخواست گزار کی دستخط
4) والدین/ سرپرست کی دستخط 5) درخواست گزار کا آدھار کارڈ اور آدھار سے لنک کیا ہوا موبائل نمبر
آن لائن درخواست میں ترمیم کی مدت
ان لائن درخواستوں میں فراہم کی گئ معلومات میں اگر آپ کچھ ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لیۓ 16 سے 17 فروری تک مدت دی گئی ہے – ان دو دنوں میں ویب سائٹ پر ترمیم کے لئے ایک ونڈو کھولا جائیگا جہاں اپلیکیشن میں ترمیمات کی جاسکتی ہے –
دیہی علاقوں (Rural Areas) کے طلباء و طالبات کے لئے 75 فیصد مخصوص کوٹہ: یعنی جن طلبا نے اپنی پڑھائی دوسری جماعت سے پانچویں جماعت تک Rural علاقوں میں حاصل کی ہے انکو پہلے منتخب کیا جاتا ہے اور انکے لئے 75 فی صد نشستیں (Seats) دستیاب ہوتی ہیں –

تعلیمی و سماجی تنظیموں سے گزارش:مسلم معاشرہ میں نودیا ودھیالیہ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ اپنے علاقہ کی نودیاودھیالیہ کی مکمل معلومات اور اسکا پتہ ضلع ایجوکیشن آفس سے حاصل کریں اور اسکی معلومات زیادہ سے زیادہ والدین تک پہونچانے کی فکر کریں ساتھ ہی آپکی تنظیم کی جانب سے آن لائن اپلیکیشن فارم بھرنے کی مہم چلائیں – آپکی تنظیم کے آفس یا کسی مکان میں کمپیوٹر آپریٹر کا تقرر کرکے اسکا اہتمام کریں تاکہ آپکے علاقہ کے والدین آسانی کے ساتھ ٢٩ اپریل کو ہونے والے مسابقتی امتحان کے آن لائن درخواست کرسکیں -مزید معلومات اور ان لائن درخواست کے لئے نیچے دی گئی ویب سائٹ کا استعمال کریں –
آفیشیل ویب سائٹ* https://cbseitms.rcil.gov.in/ nvs/Index/Registration
دعاؤں کا طالب:ڈاکٹر زبیر ندیم (صدر، فلائنگ کلرس ایجوکیشن فاؤنڈیشن ،آکولہ)
موبائل نمبر – 9881716686/ 8999690766
آفیشیل ویب سائٹ* https://cbseitms.rcil.gov.in/

موبائل نمبر – 9881716686/ 8999690766