نئے دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کل آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے 66 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔ مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشنک اور مرکزی وزیرمملکت برائے تعلیم سنجے دھوترے اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف والدین اور آئی آئی ٹی کے مدرسین کے لئے اہم ہے بلکہ نئے ہندوستان کے لئے بھی یہ دن اہم ہے کیونکہ طلبا پورے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے امتحان پاس کرکے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اسٹارٹ اپ شروع کرنے اور ایسے اختراعی قدم اٹھانے کی سمت میں سرگرم ہوں جو اس ملک کے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کردے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں