Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کر گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں لیکن اب وہ انتقال کر گئی ہیں ۔

نوازشریف کی والدہ 15 فروری کولندن گئی تھیں اور ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔ دوسری جانب پشاور میں موجود مریم نواز اور جیل میں قید شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو بھی اطلاع کردی گئی ہے ۔