نمستے ٹرمپ پروگرام سے پھیلا کورونا:سنجے راوت

6

820480-rautsanjay-070218پنے،31 مئی(یو این آئی)شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے اتوار کو الزام عائد کیا کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے استقبال کے لئے فروری میں گجرات کے احمد آباد میں منعقد پروگرام اور بعد میں ممبئی اور دہلی میں متعدد وفد کے ارکان کی آمد کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے پھیلاو کا ذمے دار ہے۔
مسٹر راوت نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو بغیر کسی منصوبے کے نافذ کردیا۔لیکن اب اسے ہٹانے کی ذمے داری ریاستوں پر ڈال دی گئی ہے۔
انہوں نے اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ریاست کی مہاراشٹروکاس اگاڑی مخلوط حکومت کے گر نے کا دعویٰ درکنار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو کسی طرح کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے کیونکہ تمام حکمران جماعتیں شیوسینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس اس حکومت کا وجود برقرار رکھنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نےسامنا میں لکھا ،’’اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس گجرات میں پھیلا کیونکہ مسٹر ٹرمپ کے استقبال میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔مسٹر ٹرمپ کے وفد میں شامل کچھ ممبر ممبئی اور دہلی گئے تھے،جس کی وجہ سے یہ وائرس پھیلا۔
جاری یواین آئی۔الف الف
واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ کا ستقبال گجرات کے احمد آباد میں نمسٹے ٹرمپ سے ایک پروگرام کو انعقاد کی اگےا تھا،جس میں وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی حصہ لیا تھا۔