نماز مغرب کے اختتام کے ساتھ ہی زندگی کاسفر تمام

جمیل نظا م آبادی کا 73سال کی عمر میں انتقال
نظام آباد:یکم جولائی(ورق تازہ نیوز)نظام آباد کے کہنہ مشق معروف شاعر اور صحافی جمیل نظام آبادی نے آج بروز جمعہ یکم جولائی کی شام داعی اجل کو لبیک کہااور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ انھوں نے آج بروز جمعہ کواپنے مکان میں مغرب کی نمازپڑھی ۔ سلام پھیرنے کے بعد جیسے ہی وہ اُٹھے اسی لمحہ گر پڑے اور وہیں ان کی روح قبض ہوگئی ۔ان کا پورا نام محمد عبدالباری تھااور جمیل تخلص فرماتے تھے ۔ ان کا پہلاشعری مجموعہ ” سُلگتے خواب “ 1978 میں شائع ہواتھا ۔

انکی دیگر کتابیں تجدید آرزو ‘ صبرِ جمیل ‘ دل کی دہلیز ‘ سب سخن میرے ُحروف سخن ‘ حرف جمیل ‘خوابوں کی رہگزر (افسانوں کامجموعہ ) ہیں ۔ بروز ہفتہ ۲ جولائی کو بعد نماز ظہرنظام آباد میں نماز جنازہ مقرر ہے۔وہ اردو ماہنامہ ”گونج“ کے مدیر تھے ۔اس سے قبل گونج ہفتہ وار اخبار تھا ۔ انھیںتیلنگانہ اردواکیڈیمی نے ادبی اور صحافتی خدمات کےلئے انعام سے نوازا تھا۔ 73سالہ جمیل نظام آبادی کئی مہینوں سے علیل تھے ۔خداوند قدوس مرحوم کو جنت الفردوس میںجگہ دے اور پسماندگان کو دائمی صبر دے ۔