نمازِ تراویح کے دوران پیش امام کے کندھے پر بلی چڑھنے کی وائرل ویڈیو

2,130

6 اپريل 2023
یہ اس لمحے کی ویڈیو ہے جب نمازِ تراویح کی لائیو براڈ کاسٹ کے دوران ایک بلی امام مسجد کے کندھے پر چڑھ گئی۔

امام ولید محسص الجزائر کے بوردج بو اریریڈج میں نمازِ تراویح کی امامت کر رہے تھے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بلی کندھے پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے تو پیش امام تلاوت کے ساتھ ساتھ اسے ہاتھ سے سہارا دیتے ہیں تاکہ وہ نیچے نہ گر جائے۔ تاہم تھوڑی ہی دیر بعد بلی ان کے کندھے سے اُتر جاتی ہے۔

دیکھیے ڈیجیٹل ویڈیو۔

الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا ۔ بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کے کندھے پر جاکر بیٹھ گئی ۔ یہ واقعہ الجزائر کے شمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابوبکر صدیق کے امام شیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آیا ہے ۔