تعلیمی نصاب میں رامائن ، مہا بھارت شامل ہونے پر سعودی عرب کا موقف بھی آ گیا سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں رامائن ، مہا بھارت شامل ہونے کی خبروں پر سعودی عرب کا موقف بھی آ گیا سعودی عرب نے تعلیمی نصاب میں رامائن اور مہا بھارت شامل ہونے کی خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت تعلیمی نصاب اور زندگی کے دیگر شعبوں میں جو تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اس کے تحت بھارت دیومالائی قصے رامائن اور مہابھارت کو سعودی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے . سعودی حکام کی جانب سے سعودی صحافیوں کو یہ بات بتائی گئی اور کہا گیا کہ ویژن 2030 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کاوش ہے .
اس کے تحت ایسی کوئی چیز نصاب تعلیم میں شامل نہیں کی جا رہی جس سے مسلمانوں کا ایمان اور عقیدہ متاثر ہو سعودی عرب کی جانب سے نصاب تعلیم میں رامائن کی شمولیت کی خبروں پر نہ صرف سعودی عرب بلکہ عالم اسلام کے کئی ممالک میں گہری تشویش ظاہر کی گئی تھی