نریندر مودی کو بم دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی،ناندیڑ ضلع سے نوجوان گرفتار

2,742

ناندیڑ:24/مئی ۔ (ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے نائیگاوں تعلقہ کے ایک دیہات میں رہنے والے نوجوان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے وزیر اعلی مہاراشٹر ایکناتھ شندے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اس معاملے کی تفتیش ممبئی اور ناندیڑ اے ٹی ایس کی ٹیم کر رہی ہے اس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے

ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ اس نے نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی بن دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔نائیگاوں تعلقہ کے دیہات ناوندی کے رہنے والے ایک نوجوان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے چند روز قبل مہاراشٹر کے وزیر اعلی سندھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

اس کے بعد سائبر کرائم ممبئی اور ناندیڑ اے ٹی ایس کی ٹیم نے مل کر گزشتہ منگل کو اس نوجوان کو رات دو بجے اس کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے ۔

نوجوان کو نائیگاوں پولیس اسٹیشن لایا گیا جس کے بعد ایک دستے نے اسے اپنی تحویل میں لیا اور روانہ ہوگیا ۔ نوجوان کا نام شری پاد گورٹکر بتایا جاتا ہے۔