نربھیا کے مجرمین کو کل نہیں ہوگی پھانسی، آئندہ حکم تک کریں انتظار

نئی دہلی: نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کے مجرمین کو پھانسی پرلٹکانےکی طےتاریخ ایک بار پھرملتوی ہوگئی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جمعہ کو آئندہ حکم تک پھانسی پر روک لگا دی ہے۔ اب ان مجرمین کو یکم فروری کو پھانسی نہیں دی جائےگی۔ یہ دوسری بار ہےجب مجرمین کی پھانسی ملتوی کردی گئی ہے۔

اس سےپہلے 22 جنوری کی صبح 7 بجے مجرمین کو پھانسی دینےکی تاریخ طے ہوئی تھی۔ واضح رہےکہ مجرمین کی طرف سے جمعرات کو عدالت میں عرضی داخل کرکے صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی درخواست زیر التوا ہونےکو بنیاد بنا کرپھانسی پر روک لگانےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جسٹس دھرمیندر رانا نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو آرڈرکی کاپی حاصل کرنےکا حکم دیا ہے۔ عدالت نےکہا کہ اگلے حکم تک پھانسی پر روک لگائی جائے۔