نربھیا معاملہ:اب اکشے نے سپریم کورٹ میں کیوریٹو عرضی دائر کی

نئی دہلی،29جنوری(یواین آئی)ملک کو دہلادینے والے نربھیا معاملے کے ایک دیگر قصوروار اکشے کمار نے اب سپریم کورٹ میں کیوریٹو پیٹیشن دائر کی ہے۔

یہ عرضی منگل کی دیر شام داخل کی گئی تھی۔اس بارے میں حالانکہ آج عدالت کے احاطے میں وکیل اے پی سنگھ نے نامہ نگاروں کو اطلاع دی۔مسٹر سنگھ نے ہی اکشے کی جانب سے عرضی دائر کی ہے۔عرضی گزاروں نے سزا کم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔حالانکہ اکشے کے پاس ابھی صدر کے دفتر میں عرضی لگانے کا آئینی حق موجود ہے۔اس معاملے میں ابھی چوتھے قصوروار پون کی جانب سے کیوریٹو عرضی داخل نہیں کی گئی ہے۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me