نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی نپور پر ایف آئی آر درج کرکے فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ رضا اکیڈمی

0 16
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بی جے پی لیڈر نپور شرما نے ’’ٹائمز ناؤ‘‘نیوز چینل پر نبی کریم ﷺ  اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان کی شان میں شدید قسم کی گستاخی کی ۔ جس کو لے کر مسلمانوں میں غم غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ گذشتہ رات رضااکیڈمی کے وفد نے بھیونڈی سٹی پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر ایک مکتوب دیا اور نپور شرما کے خلاف ایف آئی درج کرنے کی مانگ کی۔
رضا اکیڈمی بھیونڈی کے صدر شکیل رضا صاحب نے کہا کہ نپور شرما نے شان رسالت ﷺ میں بڑی توہین کی ہے، اور ہماری ماں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان گستاخی کرتے ہوئے انتہائی نازیبا کلمات کہے۔ کوئی بھی شخص کسی عام خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتا جو تہذیب سے گرا ہوا ہو۔ مگر بی جے پی کی بدزبان لیڈر نپور شرما نے ایسی گستاخی کی جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
ام المومنین پوری دنیا کے مسلمانوں کی ماں ہیں ان کی شان میں گستاخی ہم قطعی برداشت نہیں کرسکتے ۔ ان پر ہم جان ، مال اور اپنا سب کچھ قربان کرتے ہیں ۔ نپور شرما کے خلاف ، رضااکیڈمی ممبئی کے بانی الحاج سعید نوری صاحب نے ممبئی میں ایف آئی درج کرائی۔ ہم بھیونڈی پولیس سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ گستاخ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے اور اس پر کڑی سے کڑی کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ وفد میں رضا اکیڈمی بھیونڈی کے اراکین اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔