نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر تبصرہ معاملے کو لے کر کویت کی سپر مارکیٹوں نے ہندوستانی مصنوعات کو الماریوں سے ہٹایا

کویت: بی جے پی کے دو لیڈروں کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر تبصرہ پر خلیجی ممالک کی ناراضگی کا معاملہ فی الوقت تھمتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ کویت میں ایک سپر مارکیٹ نے اپنی الماریوں سے ہندوستانی مصنوعات کو ہٹا دیا ہے۔ ایران مشرق وسطیٰ کا نیا ملک بن گیا ہے جس نے پیغمبر اسلام کے بارے میں بی جے پی کے ایک کارکن کے تبصرے پر ہندوستانی سفیر کو طلب کیا ہے۔ تبصروں کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے العردیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے اسٹورز نے ہندوستانی چائے اور دیگر مصنوعات ٹرالیوں میں جمع کرادی ہیں۔ سعودی عرب، قطر اور خطے کے دیگر ممالک کے علاوہ مصر کی الازہر یونیورسٹی نے بی جے پی کے ترجمان کے بیان پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔