ناگپور سے ائیر ایمبولینس کی کراچی آمد

0 1

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ریڈ اسٹار ایوی ایشن ائیر ایمبولینس طیارے نے رات 12:06 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ لیئر جیٹ 45 طیارہ ترکی میں رجسٹرڈ ہےجبکہ یہ ائیر ایمبولینس کے طور پر پروازیں کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ائیر ایمبولینس طیارہ رات ساڑھے 9 بجے بینکاک سے ناگپور پہنچاجہاں ایک گھنٹے قیام کے بعد طیارے نے رات 10:30 بجے کراچی کیلئے اُڑان بھری۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کراچی میں ائیر ایمبولینس کی ری فیولنگ ہو رہی ہے جس کے بعد طیارہ رات کچھ دیر میں تہران کیلئے روانہ ہوگا۔