کوہیما 3 جولائی (یواین آئی) ناگالینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے 93 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 کے کپّا ویرئنٹ کے دواور الفا ویرئنٹ کاایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معلومات ریاست کے محکمہ صحت اورخاندانی بہبود نے ہفتہ کو دی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ مغربی بنگال کے کلیانی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیکل جینومکس (این آئی بی جی) کی جانب سے جمعرات کی شام کو موصولہ رپورٹ میں ہول جینوم سیکونسنگ رپورٹ کے مزید دو نمونوں کے نتیجے ابھی واضح نہیں ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں ڈیلٹا ویرئنٹ کے سبب کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ڈیلٹا ویرئنٹ کافی تیزی سے پھیلتا ہے۔