ناندیڑ:75سالہ انوربی کابہیمانہ قتل

5

ناندیڑ:2ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) ایک 75 سالہ خاتون کو آج صبح 2 دسمبر کو اس کے جسم سے زیورات چرانے کے بعد قتل کردیاگیا۔رام تیرتھ میں گوداوری منار کوآپریٹیو شوگر فیکٹری کی رہنے والی انور بی معین الدین شیخ (عمر75) پچھلے کئی سالوں سے مزدور کے طور پر کام کررہی تھی اور فیکٹری کالونی میں رہائش پذیر تھی۔ جب 2 دسمبر کو اس کی لاش ملی تو پتہ چلا کہ حملہ آور نے اس کا چہرہ کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا اور اسے لاٹھی سے پیٹا تھا۔

چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ قتل اس متوفی خاتون کے پاو¿ں اور ہاتھ سے زیورات، انگوٹھے اور منی منگل سوتر چوری کرنے کی نیت سے کیا گیا ۔ پولس نے اس معاملے میں نامعلوم قاتل کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔