ناندیڑ:41لاکھ47ہزار کی قیمتی غیر ملکی سگریٹ کاذخیرہ ضبط

ناندیڑ:21فروری۔(ورق تازہ نیوز)لوکل کرائم برانچ نے ایک این جی او کے ساتھ ناندیڑ شہر سے 41لاکھ 47ہزار600 روپیوں کے جعلی سگریٹ کاذخیرہ ضبط کیا گیا ۔ا س معاملے میں کوٹپا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ناندیڑ شہر میں بڑے پیمانے پر کسی بھی اجازت ‘حکومت کی اجازت اور طبی انتباہ کااشارہ تحریر کئے بغیر غیر ملکی سگریٹ کی فروخت ہونے کی اطلاع ممبئی میںواقع این جی او سجیت سریش کھنڈاڑے کے معرفت ناندیڑ پولس کو ملی ۔

ایس پی وجے کمار مگر ‘ایڈیشنل ایس پی دت رام راٹھوڑ کی رہنمائی میں پی آئی دوارکاداس چکھلی کر کی قیادت میں اے پی آئی رماکانت پانچال ‘مہادیو مانجرم کر ‘ پی ایس آئی پروین راٹھوڑ ‘ایل سی بی کے پولس ملازمین نے سجیت کھنڈاڑے کے ہمراہ قدیم مونڈھا میں فرینڈس دوکان کے گودام اور فرینڈس شاپی میں رکھے جعلی سگریٹ کا ذخیر ہ ضبط کیا ۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

ان سگریٹوں کی مالیت 41لاکھ 47ہزار600 روپے بتائی جارہی ہے ۔اس معاملے میں پولس نے سلطان احمد عمر40 سال ساکن قلعہ روڈ‘محسن سوداگر عرف اشفاق عبدالسلیم سوداگر ساکن گلزارباغ ناندیڑکے خلاف نوٹس جاری کئے ہیں ۔

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me