ناندیڑ:18مارچ (ورق تازہ نیوز) آج ضلع میں موصولہ 2 ہزار 211 رپورٹس میں سے 625افراد پازیٹیو پائے گئے ۔ ان میں سے 361 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 264 اینٹیجن ٹیسٹنگ میںمتاثر پائے گئے۔ اب ضلع میں متاثرین کی کل تعداد 29 ہزار 145 ہے۔ چوپالہ ناندیڑ سے تعلق رکھنے والی ایک 60 سالہ خاتون کی بدھ 17 مارچ 2021 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ اسپتال ناندیڑ میں انتقال کرگئی، لیبر کالونی ناندیڑ کا ایک 78 سالہ شخص نجی اسپتال میں فوت ہوگیا اور شیواجی چوک حدگاوں سے تعلق رکھنے والے ایک 85 سالہ شخص کی موت 18 مارچ بروز جمعرات کو حدگاوں کوڈ ہسپتال میں ہوگئی۔ ناندیڑ ضلع میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔

آج کی 2 ہزار 211 رپورٹس میں سے 1 ہزار 549 رپورٹیں منفی آئیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 29ہزار145 ہوگئی ہے ، ان میں سے 24ہزار565 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 3ہزار728 مریض زیر علاج ہیں ، جن میں سے 51 کی حالت تشویشناک ہے۔آج آرٹی پی سی آر ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 243 ، اردھاپور 3 ، حدگاو¿ں 8 ، لوہا 36 ، نائگاو¿ں 3 ، پربھنی 2 ، ایوت محل 2 ، ناندیڑ دیہی 9 ، دھرم آباد 29 ، قندھار 3 ، مکھیڑ 20 ، عمری 2 ، ہنگولی 1۔اینٹی جن ٹیسٹ میں آج ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 125 ، اردھاپور 10 ، دیگلور 8 ، دھرم آباد 21 ، قندھار 4 ، لوہا 7 ، مدکھیڑ 1 ، نائیگاوں 1 ، ہنگولی 1 ، ناندیڑ دیہی 10 ، بھوکر 5 ، بلولی 5 ،حدگاو¿ں 12 ، کنوٹ 19 ‘ماہور7 ، مکھیڑ 16 ، عمری 10 ، پربھنی 2 ۔ضلع میں 3 ہزار 728 مریض زیر علاج ہیں۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں 164 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال ناندیڑ 85 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال ناندیڑ (نئی عمارت) 99 ، کنوٹ کوویڈ ہسپتال 32 ، مکھیڑ کوویڈ ہسپتال 95 ، دیگلور کوویڈ ہسپتال 12 ، حدگاوں کوویڈ اسپتال 19 ، لوہا کوویڈ اسپتال میں 62 ، قندھار کوویڈ کیئر سنٹر 4 ، ریونیو کوویڈ کیئر سنٹر 91 ، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن میں 2 ہزار 113 ، تعلقوں میں ہوم آئسولیشن کے تحت 604 مریض اور نجی ہسپتالوں میں 348مریض اپنا علاج کروارہے ہیں۔