ناندیڑ:25ہزار کی رشوت طلب کرنے پر انسپکٹر اور جمعدار کے خلاف مقدمہ درج
ناندیڑ:22نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)بھائی کے خلاف داخل ایک مقدمہ میں اسے پولس کسٹڈی میںاچھا سلوک کرنے اور دفعہ 307 کو کم کرکے دفعہ324 کرنے کیلئے 25ہزار روپے کی رشوت مانگنے کے معاملے میں شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر سنیل باجی راو¿ لہانے اور جمعدار کیشو کیربا ہاکے کے خلاف شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں ہی انسداد رشوت ستانی کامقدمہ در ج کیاگیا ہے ۔شیواجی نگر پولس اسٹیشن میںشکایت کنندہ کے بھائی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن پولس کسٹڈی کے دوران بھائی کے ساتھ اچھا برتاو¿ کرنے اور دفعہ 37 کو کم کرکے دفعہ 324 کرنے کیلئے شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر سنیل باجی راو¿ لہانے نے 50ہزار روپے رشوت کامطالبہ کیاتھالیکن بات چیت کے بعد معاملہ 25ہزار روپے میںطئے ہوا ۔ اس دوران فریادی نے اینٹی کرپشن بیور وسے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی۔اے سی بی نے شیواجی نگر پولس اسٹیشن حدود میں جال بچھاکر رشوت کی تصدیق کی کوشش کی۔ ا س وقت پولس انسپکٹر نے 25ہزار روپے رشوت قبول کرنے پررضامندی کی تصدیق ہوگئی اور پولس جمعدارہاکے نے اسسٹنٹ انسپکٹر لہانے کو شکایت کنندہ سے رشوت کیلئے دباو¿ڈالنے کی ترغیب دی ۔ اس طرح اے سی بی کی شکایت پرپولس انسپکٹر لہانے اور جمعدار ہاکے (بکل نمبر 1784) کے خلاف شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں رشوت ستانی کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ مزید تفتیش پی آئی باباصاحب کاکڑے کررہے ہیں ۔