ناندیڑ:25فروری سے سہ روزہ سنگیت شنکر دربار کا آغاز:ڈی پی ساونت
ناندیڑ۔16فروری(نامہ نگار) : ہر سال شاردا بھون ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کی جانب سے ملک کے سابق وزیر داخلہ و مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر شنکر راﺅ چوہان اور کسم تائی چوہان کی برسی کے موقع پر سنگیت شنکر د ربار مہوتسو کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی ۵۲فروری سے سہ روزہ سنگیت شنکر دربار کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
اس طرح کی اطلاع شاردا بھون ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری و سابق وزیر ڈی پی ساونت نے دی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ اس سال شنکر راﺅ چوہان جی کے پیدائش کی صد سالہ جینتی کے ضمن میں پچھلے ۴۱جولائی سے اس سال کی ۴۱جولائی تک مختلف پروگرامنعقد کئے جارہے ہیں۔ ہر سال کی طرح سنگیت شنکر دربار بھی منعقد کیا جارہا ہے۔ اس بار سنگیت مہوتسو میں ۵۲فروری کو نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن میوزک آئی کان اودھوت گپتے کا لائیو کنسرٹ پروگرام ہوگا‘ ۶۲فروری کو صبح گیارہ سے بارہ بجے کے درمیان دیویجا جوشی کا وائلن پروگرام ہوگا‘ دوپہر بارہ بجے سے ایک بجے کے درمیان پرفل سونکامبڑے کا شاستریہ گیت کا پروگرام ہوگا۔ اُسی طرح شام پانچ بجے سے کپل جادھو‘ جینتی کماریش کا وینا وادن اور رات میں آنند بھاٹے کا شاستریہ گیت پروگرام ہوگا۔
۷۲فروری کو مراٹھی دن کے موقع پر صبح ۶ بجے مراٹھی صبح کا پروگرام ہوگا۔ تین دن کے مختلف پروگرامس یشونت کالج میدان میں صبح اور شام کے اوقات میں ہونگے۔ دوپہر کے پروگرام کسم سبھا گرہ میں ہونگے۔ اُسی طرح یکم مارچ کو ساہتیہ دربار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ صبح ۰۱ بجے کسم سبھا گرہ میں اس کا آغاز ہوگا۔ سینئر صحافی و رکن راجیہ سبھا کمار کیتکر کے ہاتھوں ساہتیہ دربار کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ سوسائٹی کی جانب سے جیون گورو ایوارڈ کے لئے انورادھا پاٹل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہیں اشوک چوہان کے ہاتھوں ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ ساہتیہ دربار میں بھی ریاست بھر سے مراٹھی کے نامور ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس پریس کانفرنس میں سنگیت شنکر دربار کمیٹی کے سنجے جوشی‘ اپرنا نیریلکر‘ گریش دیشمکھ‘ ڈاکٹر جگدیش کدم‘ و دیگر موجود تھے۔ ڈی پی ساونت نے لوگوں سے سنگیت شنکر درباراور ساہتیہ دربار میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔