ناندیڑ: 24۔اپریل(ورق تازہ نیوز) ایک 24 سالہ خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ گھر سے چلی گئی جن کی عمریں 5 اور 3.5 سال ہیں۔ وزیرآبادپولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 7/2022 کے تحت درج کیاگیا ہے اور پولس نے تلاشی مکتوب جاری کیاگیا ہے ۔وزیرآباد پولیس اسٹیشن میں 21 اپریل کو درج گمشدہ نمبر 7/2022 کے مطابق، 24 سالہ ساریکا شیوا سودا 15 اپریل کو صبح 8.30 بجے اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ سسرال، بسمت جانے کے لیے گھر سے نکلی لیکن وہ نہیں پہنچی۔ یہ شکایت سنیل بنسی وید نے درج کرائی تھی۔ اس کے مطابق گمشدگی نمبر 7/2022 درج کیا گیا ہے۔

یہ معاملہ پولیس ملازم بابو راو¿ داوڑے اور پولس ملازم انکش پوار پاٹل کو سونپ دیا گیا ہے۔ ساریکا شیوا سودا (عمر 24) کاحلیہ اس طرح ہے۔ جو گھر سے نکلی ہے، گوری پتلی ہے۔ چہرہ لمبا ہے۔ قد 4 فٹ 5 انچ ہے۔ گھر سے نکلتے ہوئے اس نے اسکائی بلیو پنجابی لباس پہن رکھا ہے۔ اس کے بال کالے ہیں۔ وہ مراٹھی اور ہندی بول سکتی ہے۔ اس کے ایک بچے کی عمر 5 سال اور دوسرے کی عمر 3.5 سال ہے۔ گھر سے نکلتے وقت بچوں نے کالی ٹی شرٹ اور سفید پینٹ پہن رکھی ہے۔وزیرآباد کے پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈاروار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگرکسی کو خاتون اور اس کے دو بچوں کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے تو وزیرآباد پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔ وزیرآباد پولیس اسٹیشن کا ٹیلی فون نمبر 02462-236500 انسپکٹر جگدیش بھنڈاروار موبائل نمبر 9923696860 اور پولیس ملازم بابو راو¿ داوارے موبائل نمبر 9923619820 پررابطہ قائم کریں۔