ناندیڑ:22لاکھ کے ٹرک کی چوری ‘ملزم کوپولس کسٹڈی
ناندیڑ:18فروری۔(ورق تازہ نیوز)چوری ہوا 22لاکھ روپیوں کا ٹرک مال سمیت اتوارہ پولس نے ضبط کرکے چور کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔اسے عدالت میں پیش کرنے پر ایک یوم پولس کسٹڈی میںبھیج دیاگیا ہے ۔محمدخلیل محمد رفیق ساکن دیگلورناکہ کی شکایت کےمطابق انھوںنے اپنا ٹرک نمبر MH 26-AD- 2192 قیمت بائیس لاکھ روپے کو اپنے مکان کے سامنے دیگلورناکہ پررضیہ میموریل اسپتال کے سامنے کھڑا کیاتھا ۔
دوسرے دن صبح آٹھ بجے ٹرک اس مقام پرنہیں تھا اسلئے انھوں نے اتوارہ پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ۔
پی ایس آئی گیتے نے معاملے کی تفتیش کی۔اتوارہ پولس اسٹیشن کے ایڈیشنل ایس پی دھننجے پاٹل ‘ پی آئی پردیپ کاکڑے ‘ پی ایس آئی بالوگیتے ‘ پولس حوالدار وکرم کاکڑے ‘ شیخ خواجہ دیگر ملازمین حبیب چاوس‘نروتی گھولے ‘ راجیش مانے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوری کی شناخت کی اور اسکی تلاش کی ۔چو ر نے ٹرک کو دھنے گاوں منتقل کردیاتھا ۔
پولس نے شیخ سلیم جاوید شیخ عظیم الدین عمر 40سال ساکن دیگلورناکہ ناندیڑ کو گرفتار کرلیا ۔ آج اسے عدالت میں پیش کرنے پرملزم کو ایک یوم کی پولس کسٹڈی میںبھیج دیا۔