ناندیڑ:20 سالہ سید عتیق کا چاقو گھونپ کر قتل

2,847

ناندیڑ:6/ مارچ ۔ (ورقِ تازہ نیوز)شہر سے قریب واجے گاؤں میں کل شب ایک نوجوان کو تین افراد نے پرانی دشمنی کے معاملے میں چاقو گھونپ کر قتل کردیا ۔ناندیڑ دیہی پولس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔

فریادی سید غوث سید حسین ساکن واجے گاؤں نے شکایت درج کروائی کہ کل۔ 5 مارچ کو شب ساڑھے نو بجے مٹن مارکیٹ میں اسکا بھائی سید عتیق عمر 20 سال اکیلا تھا ۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاکر شیخ امین 19 سال ۔ شیخ عامر ،محسن پٹھان شمشیر پٹھان تمام ساکنان واجے گاؤں موٹر سائیکل نمبر MH 26-c.0316 پر سوار ہو کر آئے اور پرانی دشمنی کے معاملے میں عتیق کے جسم پر چاقو سے وار کیا جس میں اسکی موت ہوگئی ۔

ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گل گیا ہے ۔اعلی پولیس حکام بھی موقع واردات پر پہنچ گیا تھا۔