اردھاپور: 26جون۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے اردھاپور تعلقہ کی ایک 14سالہ لڑکی نے امریکہ میں ہوائی جہاز اڑاکر سبھی کواچنبے میںڈال دیا ۔اس نے ہوائی جہاز اڑانے کاکارنامہ انجام دیا ۔ اردھاپور تعلقہ کے کونڈا موضع کی ساکن ریکھا دلیپ جوگڈنڈنے اپنے والد دلیپ جوگدنڈ ولد کشیوراو بالاجی جوگدنڈ کے ہمراہ امریکہ میں رہتی ہے ۔اس کے والد20سال قبل امریکہ منتقل ہوئے تھے ۔

انھوں نے امریکہ میں اسٹرئنگ کنٹرولوڈ (ڈوری پرہوائی جہاز اڑانا) اس مضمون میں تحقیق کرکے کامیاب تجربہ کیاتھا ۔اس کا اثر ان کی ہونہار ذہین بیٹی ریکھا جوگدنڈ پرہوا ۔ اس وقت اس نے مستقبل میں پائلٹ بننے کاارادہ کیاتھااور اس پرعمل کررہی تھی ۔ اردھاپور کے چھوٹے سے گاوں کونڈا میں ریکھا کے دادا اور ان کے خاندان کے دیگر افاد نے پوتی کے اس کارنامہ پر جشن منایاسار ے گاوں میں خوشی کاماحول پایاجاتا ہے

۔کونڈا ایک چھوٹا گاوں ہے اور یہاں صرف کاشتکاری کاپیشہ کیاجاتا ہے ۔ لیکن یہاں کے کسان جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرکے اپنے کھیتوں میںفصلوں کواگانے اوران سے زائد منافع کمانے کےلئے تجربات آئے دن کرتے رہتے ہیں۔