ناندیڑ:12نومبر تشدد کے معاملے میں رضا اکیڈیمی کے تین ممبران گرفتار

ناندیڑ:2ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)12 نومبر کو رضا اکیڈمی کی جانب سے تریپورہ کے واقعہ کے خلاف دیگلور ناکہ علاقہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج ختم ہونے کے بعد نامعلوم مشتعل ہجوم نے پتھراو¿ کیا اور آگ لگا دی۔ پتھراو¿ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مقدمہ نمبر 284/2021 میں کچھ ناموں کے ساتھ کئی نامعلوم افراد کے خلاف سب انسپکٹر شیخ اسد کی طرف سے شکایت درج کرنے پر مقدمہ کا اندراج ہواتھا ۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 307، 353، 326، 427، 333، 337، 143، 147، 148، 149 کو جرم میں شامل کیا گیا۔

اس دن اس کیس میں گرفتار ہونے والوں میں سے کئی اب بھی جیل میں ہیں۔ اتوارہ پولس انسپکٹر صاحب راو¿ نرواڑے کو آج موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق 12 نومبر کے پروگرام کے تین منتظمین مختلف مقامات پر ہیں۔ اسی مناسبت سے صاحب راو¿، سب انسپکٹر آف پولیس شیخ اسد، پولیس ملازمین گایکواڑ، شیخ خواجہ اور موکلے موقع پر پہنچ گئے۔ عمران خان یوسف خان پٹھان، شیخ زبیر شیخ صادق اور رضوان خان موسیٰ خان وہاں پائے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ تینوں رضا اکیڈمی کے ممبر ہیں۔ تینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کارروائی کلئے کل عدالت میں پیش کیاجائے گا۔