ناندیڑ: 38سالہ نوجوان کاقتل

ناندیڑ: 5ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑسے قریب واقع مالیگاو¿ں علاقہ میں ایک 38 سالہ شخص کو دو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔پوجا سندیپ انگولے کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، 3 ستمبر کی نصف شب تقریباً 12، وہ اور اس کے شوہر سندیپ چمپت راو¿ انگولے (38سال) مالیگاو¿ں علاقہ میں ریڈچلی ڈھابہ کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے کہ دو افراد وہاں آئے۔ اس نے منہ پر رومال باندھ رکھا تھا۔ وہ بدن میں دبلا پتلا تھا۔ انہوں نے سندیپ انگولے کے ساتھ بدسلوکی کی اور اس کے ہاتھ میں موجود خنجر اور تلوار سے اسے مارنے کی نیت سے سندیپ انگولے کے سینے اور پیٹھ پر تیز دھار ہتھیاروں سے وار کرکے اسے قتل کردیا۔اردھا پور پولیس نے پوجا سندیپ انگولے کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 294 اور 34 کے ساتھ ساتھ انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اردا پور پولیس انسپکٹر اشوک جادھو کیس کی مزید تفتیش کر رہے تھے۔